تربت، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ کی کوششوں سے لک آباد میں پانی کی فراہمی بحال

تربت(گدروشیاپوائنٹ)ملک آباد کے واٹر سپلائی موٹر میں خرابی کے باعث پیدا ہونے والے مسئلے کو فوری طور پر حل کر لیا گیا ہے۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ کو موٹر کی خرابی کے بارے میں سماجی کارکن ماہ نور شاہ نے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے فوری طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ سے رابطہ کیا۔ محکمہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں موٹر کی مرمت مکمل کر لی گئی اور ملک آباد میں پانی کی فراہمی بحال ہو گئی. اہلیانِ ملک آباد نے مسئلے کے فوری حل پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ، ماہ نور شاہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان سب کی مشترکہ کوششوں سے علاقے میں پانی کا نظام دوبارہ فعال ہوا ہے.