کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کا 97واں سنڈیکیٹ اجلاس، وائس چانسلر کی صدارت میں تعلیمی و انتظامی امور پر غور

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) جامعہ بلوچستان کا 97واں سنڈیکیٹ اجلاس سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد باذئی نے کی۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، مالی اور انتظامی امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام الرزاق شاہوانی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ٹریژرار خوشال خان، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے محمد بشیر کاکڑ، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز جانزیب خان مندوخیل، مختلف فیکلٹی کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سنڈیکیٹ ممبران اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل، فنانس و پلاننگ کمیٹی اور سلیکشن بورڈز کے اجلاسوں کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ مالیاتی امور، فیکلٹی کی ترقی، تدریسی پروگرامز، پالیسیوں کی نظرثانی اور دیگر ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ بلوچستان تعلیمی معیار، شفاف مالیاتی نظام اور مؤثر گورننس کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے سنڈیکیٹ ممبران کے فعال کردار کو سراہا اور جامعہ کو تحقیق و تدریس کے میدان میں مزید بلندیوں تک لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔ سنڈیکیٹ ممبران نے جامعہ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں وائس چانسلر کی قیادت کو سراہا۔