تربت، 2 خواتین سمیت 4 افراد لاپتہ، فیملی کا احتجاج

تربت (گدروشیاپوائنٹ) کرکی تجابان کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو حراست میں لینے پر فیملی نے سی پیک روڈ کو احتجاجاً بلاک کرکے دھرنا دے دی۔ فیملی کے مطابق، گمشدہ افراد میں فرید اعجاز، مجاہد دلوش، ہانی دلوش اور گل نسا واحد شامل ہیں۔ فیملی نے ڈپٹی کمشنر کیچ سمیت اعلی حکام سے گمشدہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔