گوادر (گدروشیا پوائنٹ)آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان نے گوادر میں معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند کی ساس کے انتقال پر انکے گھر جاکر فاتحہ پڑھی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر بریگیڈ کمانڈر 440، بریگیڈیئر وقار احمد قریشی، کرنل عمیر اور میجر وقار انکے ہمراہ تھے۔ اس دوران علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر فدا حکیم رند نے امن کے قیام میں ایف سی کے کردار اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے جوانوں نے مشکل حالات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔
انہوں نے جنرل بلال سرفراز خان اور ان کے ہمراہ آنے والے افسران کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ذاتی طور پر تعزیت کے لیے آنا اور عوامی مسائل و امن و امان سے متعلق سنجیدہ مکالمہ کرنا قابلِ تحسین عمل ہے۔

