پسنی: وائس چیئرمین فہیم علی جوہر کا گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول کا دورہ

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پسنی فہیم علی جوہر نے کونسلر حامد علی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول اور ماڑی محلہ پسنی کا دورہ کیا۔ اسکول پہنچنے پر ہیڈ ماسٹر سخی داد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وائس چیئرمین نے اسکول کے اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ ہیڈ ماسٹر سخی داد نے وائس چیئرمین کو اسکول کی مختلف کلاسوں کا دورہ کروایا، جہاں طلبہ کی حاضری پر فہیم علی جوہر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ہیڈ ماسٹر نے اسکول میں پانی کی عدم دستیابی کے مسئلے سے آگاہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول کی واٹر ٹینکی کی مرمت جلد مکمل کروا کر پانی کی فراہمی بحال کی جائے گی۔ وائس چیئرمین کی اس یقین دہانی پر اسکول کے تمام اساتذہ نے فہیم علی جوہر کا شکریہ ادا کیا۔