دالبندین( گدروشیا پوائنٹ)ایس پی چاغی محمد شریف سے کیسکو افسران کی ملاقات بجلی کے مسائل اور سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو ایس پی چاغی محمد شریف سے ایس ڈی او آپریشن فاروق بلوچ اور گرڈ اسٹیشن دالبندین کے انچارج حاجی فاروق اکازئی نے ملاقات کی ملاقات میں بلوں کی ریکوری، گرڈ اسٹیشن کو درپیش مسائل اور مختلف علاقوں میں کھمبوں کے بریس چوری سمیت سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
بجلی کے بلوں کی ریکوری میں درپیش مشکلات گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کھمبوں سے بریس کی چوری جیسے واقعات پر تشویش
تعاون کی ضرورت پر زور ایس پی چاغی نے کہا کہ کیسکو کی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا، بلوں کی ریکوری، املاک کی حفاظت اور امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی
افسران نے ایس پی چاغی کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بہتر کوآرڈی نیشن کی یقین دہانی کرائی۔

