مند: آئیڈیا-مند انسٹیٹیوٹ کی پانچویں سالگرہ اور بلوچ ثقافتی دن کی شاندار تقریب

مند(گدروشیا پوائنٹ)ضلع کیچ کے سرحدی علاقہ مند میں آئیڈیا-مند انسٹیٹیوٹ میں پانچویں سالگرہ اور بلوچ ثقافت کے حوالے سے ایک پُروقار اور منظم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و جذبے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔تقریب میں بچوں نے ڈرامہ، تقاریر، نعت و حمد، اسماءالحسنی، بلوچی بَتَل، کوئز سیگمنٹ اور بلوچ روایات پر مشتمل مختلف سرگرمیاں پیش کیں۔ اس دوران سیّد ظہور شاہ ہاشمی اور ملا فاضل کی زندگی و خدمات پر معلوماتی تقاریر بھی شامل تھیں۔ مہمانانِ گرامی نے طلبہ کی محنت، فن اور اعتماد کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں سر حلیم ستار، سر وسیم بلوچ، سر شہزاد اسلم، ماسٹر اسلم بلوچ، ماسٹر محمد یونس، ماسٹر عبدالاحد مسعودی، ADEO میڈم بدریہ، کیپٹن وحیم بہرام، وقیب جمعہ، ٹک ٹاکر صغیر سلام (Mand Star)، پیر جان مقبول، عبدالرحیم، ڈاکٹر عائشہ ستار سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ ادارے کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری تحائف بھی پیش کیے گئے، جبکہ اختتام پر مہمانوں کی خدمت میں لذیذ کھانا پیش کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر سنٹر کے ڈائریکٹر سر نبیل مجید نے تمام مہمانوں، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا.