پسنی: ڈپٹی کمشنر گوادر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کارروائیاں جاری

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر پسنی خسرو دلاوری کی نگرانی میں پرائس کنٹرول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج حسین ابراہیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پسنی مین بازار کا دورہ کیا اور راشن شاپس، سبزی فروشوں اور مرغی فروشوں کی دکانوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کارروائی کے دوران دکانداروں کو قیمتوں کی حکومتی فہرست کے مطابق اشیاء فروخت کرنے اور دکانوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ انچارج پرائس کنٹرول نے واضح کیا کہ عوام کو صاف، معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔