دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)ایس پی چاغی محمد شریف کا انسان دوست اقدام بولان بلڈ بینک دالبندین کو 80 بلڈ بیگز اور لیب کیمیکلز فراہم کر دی ایس پی چاغی محمد شریف نے گزشتہ روز بولان بلڈ بینک کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پہ بلڈ بینک کیلئے بلڈ بیگز اور لیب کے کیمیکلز کی فراہمی کا اعلان کیا تھا ایس پی چاغی محمد شریف نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بولان بلڈ بینک دالبندین کو مستحق مریضوں کے لیے 80 بلڈ بیگز اور درکار لیبارٹری کیمیکلز فراہم کیے بلڈ بینک انتظامیہ نے ایس پی چاغی کے اس فلاحی و انسان دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دالبندین کے غریب و مستحق مریضوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے ایس پی چاغی محمد شریف جیسے افسران معاشرے میں امید اور انسانیت کی علامت ہیں
شہری حلقوں نے بھی ایس پی چاغی کے جذبے کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے دیگر اداروں سے بھی عوامی فلاح میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

