گوادر (گدروشیا پوائنٹ) معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند نے گوادر بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال بار کے صدر نعیم شریف ایڈووکیٹ* اور وکلاء برادری نے کیا۔ اس موقع پر میر فدا حکیم رند اور وکلاء کے درمیان *علاقائی مسائل، قانون کی بالادستی اور عدالتی نظام کی بہتری* سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
میر فدا حکیم رند نے بار کے نمائندہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا ایک باشعور اور مؤثر طبقہ ہیں، جو انصاف کی فراہمی اور عوامی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے حالیہ *مکران بار کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے صدر سعید فیض ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں مکران بار مزید مؤثر انداز میں وکلاء کی نمائندگی کرے گی۔
بار صدر نعیم شریف ایڈووکیٹ نے میر فدا حکیم رند کی بار آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کے وکلاء برادری سے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر گوادر بار کے سابق صدر صدیق زعمرانی، مقبول ہوت، معراج علی ایڈووکیٹ، اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

