تربت: ڈی سی بشیر احمد بڑیچ نے اے ڈی سی مقبول انور رند کی شاندار کارکردگی اور مثالی انتظامی خدمات کے اعتراف میں تعریفی ایوارڈ سے نوازا

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ مقبول انور رند کی شاندار کارکردگی اور مثالی انتظامی خدمات کے اعتراف میں تعریفی ایوارڈ سے نوازا۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے اے ڈی سی کیچ مقبول انور رند کی محنت، دیانت داری اور عوامی خدمت کے جذبے کو بھرپور انداز میں سراہا. ڈپٹی کمشنر کیچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبول انور رند نے کم وقت میں بہترین انتظامی خدمات انجام دے کر ضلع کیچ کی گورننس کو مزید مؤثر بنایا ہے وہ نہ صرف ایک باصلاحیت افسر ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ ڈی سی آفس میں موجود شرکاء نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اے ڈی سی کیچ کی کوششوں کی بدولت مختلف ترقیاتی، انتظامی اور فلاحی امور میں واضح بہتری آئی ہے۔ ان کی قیادت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی انہیں ضلعی انتظامیہ کیچ کا ایک قابلِ فخر اثاثہ بناتی ہے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر کیچ نے مقبول انور رند کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔