تربت:میجر غلام محمد کی اہلیہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ناصرآباد کے معتبر شخصیت میجر غلام محمد کی اہلیہ، منصور میجر، مہر بلوچ ، نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر جوائنٹ سیکریٹری انور اسلم ، چیئرمین گہرام اسلم ، خالد عثمان کی پھوپھی کے انتقال پر رسم سوئم اور تعزیت پر نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سابق ایڈووکیٹ جنرل ایڈووکیٹ ناظم الدین بلوچ، بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین ایڈووکیٹ قاسم علی گاجزئی، ماسٹر محمد امین، سابق چیئرمین تمپ ناصر رند، یوسی چیئرمین محراب دشتی ، ماسٹر آصف نزیر، و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کرکے مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔