تربت: سوراپ بارڈر کھولنے کے فیصلے کا میر فدا حکیم رند کی جانب سے خیرمقدم، عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

تربت(گدروشیا پوائنٹ)معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیراحمد بڑیچ کی جانب سے ایرانی بارڈر سوراپ کو 7 دسمبر سے کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ میر فدا حکیم رند نے اپنے بیان میں کہا کہ “یہ فیصلہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ کیچ کے ہزاروں خاندانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کی بندش نے علاقے میں معاشی بدحالی اور بے روزگاری کو جنم دیا تھا، لیکن سوراپ بارڈر کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ قدم عوامی مطالبے اور زمینی حقائق کے مطابق ہے، ہم ضلعی انتظامیہ کے اس مثبت فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر بند بارڈرز کی بحالی پر بھی توجہ دی جائے گی۔میر فدا حکیم رند نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بارڈر بزنس کو منظم، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ غریب طبقہ بھی اس سے مستفید ہو سکے۔