مند(گدروشیا پوائنٹ) معروف سیاسی و سماجی رہنما میر فدا حکیم رند نے مند سوراپ بارڈر کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سوراپ بارڈر کی بحالی کا فیصلہ آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے جن کی محنت سے اس معاملے پر پیش رفت عنقریب متوقع ہے۔ میر فدا حکیم رند نے کہاکہ پاک ایران بارڈر سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔ بارڈر کی بندش سے بے شمار خاندان شدید متاثر ہوئے، لیکن افسوس کہ علاقے کے منتخب نمائندوں نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرنا بھی مناسب نہ سمجھا۔ البتہ سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے اس معاملے پر مسلسل کوششیں کیں اور ایرانی حکام سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہے۔نہوں نے کہا کہ آئی جی ایف سی کی کوششوں کے نتیجے میں عبدوئی بارڈر کے متبادل کے طور پر مند–سوراپ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر اہالیانِ مند و کیچ ان کے تہِ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہالیانِ مند و کیچ کی جانب سے ہم منتخب نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں۔

