تربت(گدروشیا پوائنٹ) سینٹرل جیل تربت کے وارڈن چنگیز امام ولد محمد امام تین دن پہلے 11 نومبر کو دوپہر 1 بجے اپنے موٹر سائیکل سےاپنے گھر بگ تربت سے سینٹرل جیل میں ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوئے تھے لیکن تربت بازار سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ وہ 11 تاریخ کو جیل نہیں پہنچا ہے اور موٹر سائیکل بھی نہیں ملا ہے۔ اہلخانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس وارڈن چنگیز امام کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر قریبی پولیس تھانے میں اطلاع دیں۔

