تربت:کیچ بار کے زیر اہتمام آئینی و قانونی مسائل پر وکلاء کا مشاورتی اجلاس، 27 ویں آئینی ترمیم پر سخت تحفظات کا اظہار

تربت:کیچ بار کے زیر اہتمام آئینی و قانونی مسائل پر وکلاء کا مشاورتی اجلاس، 27 ویں آئینی ترمیم پر سخت تحفظات کا اظہار

تربت(گدروشیا پوائنٹ)کیچ بار کے صدر مجید شاہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت کیچ بار روم میں 27 وین ترمیم سمیت آئینی و قانونی ایشوز پر نشست کا انعقاد کیاگیا۔ مہمانان گرامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ، مرکزی سینئر نائب صدر شاہ وس بزنجو ایڈووکیٹ، صدر کیچ بار مجید شاہ ایڈوکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈوکیٹ، سابق صدر مکران ہائی کورٹ بار محراب خان گچکی ایڈووکیٹ، ممبر بار کونسل قاسم علی گاجیزئی ایڈووکیٹ گاجیزئی ایڈووکیٹ، کہدہ عنایت اللہ ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے 27 وین آئینی ترمیم کو مسترد کردیا، بلوچستان اور بلوچ ایشوز پر وکلاء کے ہر اول دستے کے مزاحمتی کردار کو وقت کا تقاضا قرار دیتے ہوئے مشاورتی سمینار وغیرہ کے انعقاد پر اتفاق کیا، سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر مسنگ پرسن کے ایشوز سمیت دیگر ایشوز پو مزاحمتی وکلاء کردار کو وقت کی سنگین ضرورت قرار دیا گیا ، اسٹیج سیکریٹری کے فرائض کیچ بار کے جنرل سیکرٹری نیاز محمد ایڈوکیٹ انجام دیں۔سمینار کے بعد معزز مہمان گرامی کے اعزاز میں کیچ بار نے ویلکم پارٹی کا اہتہمام کیا۔