تربت: گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن میں شش ماہی امتحانات کا سلسلہ جاری

تربت (گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن میں شش ماہی امتحانات کا سلسلہ جاری ہے۔ طلباء مختلف مضامین میں اپنی کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ امتحانی عمل کی نگرانی ہیڈماسٹر عبدالستار بلوچ کے ہمراہ دیگر اساتذہ بھی کر رہے ہیں۔ ہیڈماسٹر عبدالستار بلوچ کے مطابق شش ماہی امتحان کا مقصد طلباء کو سالانہ امتحانات کے لیے بہتر طور پر تیار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری لاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے امتحانات سے نہ صرف طلباء میں تعلیمی سنجیدگی پیدا ہوتی ہے بلکہ ان کی کمزوریوں کا بروقت اندازہ لگا کر انہیں دور کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور طلباء کو مستقبل کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔