تربت: بی این پی عوامی رہنما ظریف زدگ بلوچ کا مزاری کہن قبرستان میں جنازہ گاہ کے تعمیراتی کام کا معائنہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ) بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما اور چیئرمین یونین کونسل سنگ قلات ظریف زدگ بلوچ نے ذگری کمیونٹی کے قبرستان مزاری کہن میں جاری جنازہ گاہ کے تعمیراتی کام کا دورہ کیا۔ انہوں نے سائیٹ پر موجود میٹریل اور تراہی کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ٹھیکیدار معیاری میٹریل استعمال کرتے ہوئے جنازہ گاہ اور چاردیواری کے منصوبے کو پی سی ون کے مطابق مکمل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین کونسل سنگ قلات میں تمام سرکاری کاموں کی سخت نگرانی کی جائے گی تاکہ عوامی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ دورے کے موقع پر بی این پی عوامی کے یوسی کونسلر ایاز شاہ بھی موجود تھے۔