تربت: ڈپٹی میئر نثار احمد کی پرنسپل عطاء شاد ڈگری کالج سے ملاقات، تدریسی و تعلیمی امور پر گفتگو

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن تربت نثار احمد نے پرنسپل عطاء شاد ڈگری کالج تربت جناب امان اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تدریسی عمل اور دیگر تعلیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈپٹی میئر کے ہمراہ کونسلر شامس بشیر، کونسلر سجاد رحمت اور کونسلر اعجاز ملائی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کالج کے پروفیسر اکبر، پروفیسر داؤد، پروفیسر ظہیر اور پروفیسر بشیر نے بھی شرکت کی۔