تربت: بلوچستان اکیڈمی تُربت کی ماہانہ ادبی نشست چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی صدارت میں منعقد ہوئی

تُربت (گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان اکیڈمی تُربت کی ماہانہ ادبی نشست چیئرمین ڈاکٹر غفور شاد کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
نثری حصے میں غنی پرواز نے اپنی غیر مطبوعہ کتاب اقوال زرّیں سے اقتباسات پیش کیے، مقبول ناصر نے افسانہ اسپے کوش ءُ مُرتگیں مرد سنایا، ایاز ہاشم نے آسیاب ءُ کیچ پر گفتگو کی جبکہ زبیر خان گچکی نے مئے بسمل کے عنوان سے منظور بسمل سے اپنے تعلق پر اظہارِ خیال کیا۔
شعری نشست میں ڈاکٹر غفور شاد، غنی پرواز، یوسف عزیز گچکی، عارف عزیز، ڈاکٹر محسن بالاچ، عابد علیم، علی چراغ، صغیر ساگر، اللہ بخش تمل، عبداللہ سید اور حفیظ کچکول سمیت دیگر شعرا نے کلام پیش کیا۔
ادبی نشست میں احمد عمر، جمال پیر محمد، صغیر شبیر اور دیگر اہلِ قلم نے بھی شرکت کی۔