تربت(گدروشیا پوائنٹ) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس کیچ نے جدید سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکلوں کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن( ایم وی آر) سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ پیر کے روز ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکران ڈویژن شے شوکت علی اور سینیئر ای ٹی او کیچ بیبگر طارق گورگیج نے موٹر سائیکل مالکان کو سمارٹ کارڈ تقسیم کیے اور اس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ابتدائی مرحلے میں موٹر سائیکلوں کے لیے سمارٹ کارڈ رجسٹریشن متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ اگلے مرحلے میں نیو کمرشل اور نان کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی سمارٹ کارڈ کے اجرا کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ سمارٹ کارڈ کے اجرا کے بعد کیچ بھی اُن بڑے شہروں کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں موٹر سائیکل رجسٹریشن کے لیے جدید ڈیجیٹلائزڈ سسٹم متعارف کیا جا چکا ہے۔

